
صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے بعد نارائن پورہ مندر واقعہ ملک کی بدنامی کا باعث بنا ہے۔
گیانچند ایسرانی نے کراچی میں نارائن پورہ مندر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مشتعل ہجوم کا مندر کے اندر داخل ہو کر تھوڑ پھوڑ کرنا نہایت ہی افسوسناک واقعہ ہے، واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو واقع کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ڈی آئی جی پولیس جنوبی کو ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور واقعے کی ایف آئی آر دفعہ 295 کے تحت درج کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔واضح رہے کہ رنچھوڑ لائن نارائن پورہ کے مندر پر مشتعل افراد نے مورتیوں کو توڑ پھوڑ دیا جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ Square Adsence 300X250