سید سعید الحسن شاہ کی وائز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد میں شرکت

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے وائز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی۔

محفل میلاد کا انعقاد وائز کالج گلبرگ لاہور میں ہوا جس میں نعت خوان حضرات و طالبات نے محفل میلاد میں نبی پاکؐ پر درود و سلام پیش کیا۔طالبات نے اپنی دلکش اور مسحور کن آواز میں نعتیں سنا کر حاضرین اور شرکاء کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے طالبات کا حضرت محمد ؐ کی شان اقدس میں نعتوں کے ذریعے ہدیہ تبرک پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور وزیر اوقاف نے اپنی مسحور کن آواز میں نعت سنا کر حاضرین سے بھی خوب داد حاصل کی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button