وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیجیٹل کیمروں کے ذریعے شہر میں امن عامہ کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈیجیٹل وال پرسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ نظام کا معائنہ بھی کیا اور ساتھ ہی تمام کیمروں کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور کہا ہے کہ سٹرکوں پر لین مارکنگ کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا سہرا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے جو کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کلیدی اہمیت رکھتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اہمیت کے اس منصوبے سے متعلق امور میں مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی لاہور میں ٹریفک کی مؤثر مینجمنٹ کے لیے سیف سٹی اتھارٹی میں علیحدہ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حمزہ شہباز کوعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے پکار 15 کال سینٹر کا بھی وزٹ کیا۔ مزید پڑھیں3 minutes agoکراچی کے بیشتر علاقوں لوڈشیڈنگ کا بڑھتا ہوا دورانیہ، کے الیکٹرک نے اہم بیان جاری کردیا
شہر کراچی کے بیشتر علاقوں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا ہے جس…
4 minutes agoپی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا امکان
کراچی: تین سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی…
10 minutes agoتوشہ خانہ ریفرنس میں دائردرخواست پرمریم نوازکےوکیل نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا
توشہ خانہ ریفرنس کیس میں دائردرخواست پرمریم نوازکے وکیل نے عدالت سے…
13 minutes agoخیبر پختونخوا کے حقوق کیلئے لڑیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے…
27 minutes in the past’حکومت بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کو ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے‘
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا…
33 minutes agoسابقہ حکومت کے تیارکردہ سوشل میڈیا رولزکا معاملہ اسپیکر کو بھیجنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابقہ حکومت کے تیارکردہ سوشل میڈیا رولز…
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250