سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے ہونا چاہیے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے ہونا چاہیے۔

حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی شفافیت چاہتی ہے تو شو آف ہینڈ کیلئے ہمارا ساتھ دے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کا تماشہ سب نے دیکھا، ہم پولنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے واضح برتری ملے گی، جو الزام فیصل واوڈا پر ہے وہی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر ہے۔سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگسینیٹ کی ایک خالی نشست پر پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور تحریک انصاف کے آغا ارسلان کے علاوہ 2 آزاد امید وار عاجز دھامرا اور گل محمد جاکھرانی مدمقابل ہیں، دونوں آزاد امیدواروں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جب کہ تحریک انصاف کے کورنگ امیدوار علی احمد پلھ الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا بائیکاٹ کردیا ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔ماہرین کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے، اس لئے نثار کھوڑو کے سینیٹر منتخب ہونے کے امکانات واضح ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button