سیٹلائٹ براڈ بینڈ کے لیے ایمیزون کی اہم پیش رفت

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایمیزون نے اپنے سیٹلائٹ منصوبے کے لیے راکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا آرڈر دے دیا ہے۔

ایمیزون کے ’پروجیکٹ کوئپر‘ کے نائب صدربرائے ٹیکنالوجی راجیوبدیال کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’ہم دنیا کے ہر حصے تک سیٹلائیٹ براڈ بینڈ فراہم کرنا چاہتے ہیں، جس کےلیےایمیزون نے دس ارب ڈالرکے سیٹلائیٹ براڈ بینڈ نیٹ ورک کے لیے تجارتی بنیادوں پرراکٹ کی فراہمی کا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے راکٹ بنانے والی مختلف کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔امریکا کے ریٹیل اورٹیکنالوجی جائنٹ نے پانچ سال کے عرصے میں 83 راکٹ لانچ کرنے کے لیے یورپین کمپنی آریا اسپیس، یونائیٹڈ لانچ الائنس اوربلیواوریجن ( یہ کمپنی بھی ایمیزون کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین جیف بیزوز کی ہے) کے ساتھ بھی معاہدہ کرلیا ہے۔ایمیزون کے پراجیکٹ کوئپرکے تحت زمین کے نچلے مدارمیں کم وزن 3 ہزار236 سیٹلائٹ کا جھرمٹ فراہم کیا جائے گا۔ جو دنیا کے ہر خطے میں انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔یہ منصوبہ ایلون مسک کے اسٹارلنک اوربرطانوی حکومت کے ون ویب منصوبوں سے مسابقت کے لیے بنایا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت صارفین، کاروباری اداروں، موبائل آپریٹرز، ہنگامی امداد فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھرمیں مستحکم انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button