سیکیورٹی فورسز کا نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشتگرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا جس میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا اور یہ فالو اپ آپریشن 72 گھنٹے جاری رہا جس میں انتہائی مطلوب سمیت 20 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک جے سی او سمیت 5 فوجی جوان شہید اور 6 زخمی ہوئے۔خیال رہے دو فروری کی شب دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا تھا۔یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں کلیئرنس آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاکترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے نوشکی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا ’فوری جواب‘ دیا گیا اور دونوں مقامات پر گھیرے میں لیے گئے تمام 20 دہشت گرد آج آپریشن میں مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نوشکی میں آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران بھاگنے والے 4 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا جب کہ حملوں سے منسلک مزید 3 دہشت گرد کل فالو اپ کلیئرنس مارے گئے تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہیں اور ہرقیمت پر اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

19 − 3 =

Back to top button