سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی: بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

حیدرآباد: سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد کر لیا ہے۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں سی ٹی ڈی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کامیاب کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان میں نٹ بولڈ، بال بیرنگ، وائر اور بم بلاسٹ کرنے والا ریموٹ شامل ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی صدر کراچی دھماکے کے ہلاک مبینہ دہشت گرد کے سہولت کارکی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے اس ضمن میں تفتیش کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

گرفتارمبینہ دہشت گرد کی بابت سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ریلوے ٹریک اور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن دھماکوں میں ملوث تھا۔

جامعہ کراچی دھماکے کی طرز پر حملے کا منصوبہ ناکام،خاتون دہشتگرد گرفتار

ہم نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتارمبینہ دہشت گرد کو گزشتہ ہفتے حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا، مبینہ دہشت گردکے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

19 − 16 =

Back to top button