شائقینِ کرکٹ آپکا شکریہ،رضوان کا ٹوئٹر پر پیغام

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے فینز کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ میچز کے دوران تحمل سے کام لینے پر میں کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم بہت جلد دیکھیں گے کہ کراچی میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور نہ ہی شہریوں کے لیے کوئی رکاوٹ ہوگی۔وکٹ کیپر بلےباز رواں سال بہت سے ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف 87 رنز کی اننگز کھیل کر سال 2021 میں تمام لیگز اور انٹرنیشنل میچز میں ایک سال میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بنے۔اس سال نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی محمد رضوان کے پاس ہے اور انہوں نے 42 چھکوں اور 199 چوکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔سال 2021 میں زیادہ چھکوں کاریکارڈ بھی رضوان کےناماسی طرح آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں بھی رضوان 766 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button