شاداب خان بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے لیے دعا گو

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے مکمل فٹ ہوں اور میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے ۔

نجی کرکٹ انسٹی ٹیوٹ سنٹر کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم بھی اچھی کارکرگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارٹی ٹیم بھی اچھی ہے بطور کھلاری دعا گو ہوں ویرات کوہلی فٹ ہو اور اپنی ٹیم کیلئے کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز راولپنڈی ہو یا ملتان جہاں بھی ہو بطور کھلاڑی کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ بے شک گرمی ہے لیکن کنڈیشنگ کیمپ سے فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے جو بھی کمبی نیشن بنے گا وہ اچھا ہو گا ۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × 2 =

Back to top button