شاداب خان کا سڈنی سکسرز سے معاہدے کااعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سڈنی سکسرز سے اپنے معاہدے کا اعلان کردیا۔سڈنی سکسرز کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے اور لیگ کے اختتام تک ٹیم کا حصہ رہیں گے۔اس سے قبل شاداب خان سال 2017 میں بھی بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی۔دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف بھی رواں سیزن میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔میانوالی سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر نے 64 ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 7.11 کی اوسط سے 73 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button