
سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے جذبات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
A token of appreciation to OUR CAPTAIN QALANDAR @iShaheenAfridi .
Thank you for being such an excellent instance of how expertise mixed with nice efforts pays off.
Keep up the good work!!#DamaDamMast #MainHoonQalandar #Dilse #CaptainQalandar pic.twitter.com/i0bqiOiqzx— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) June 15, 2022
لاہور قلندرز کے کپتان، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اہم بالر اور شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی سے متعلق دلچسپ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس کے مطابق شاہین آفریدی کو ایک مہنگا ترین تحفہ دیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی کی پاکستان سپر لیگ میں بے مثال کارکردگی اور بہترین حکمت عملی سے اس بار ٹرافی لاہور قلندرز کے نصیب میں گئی، یہی وہ خوشی تھی نے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو شاہین کی محنت کو سراہنے پر مجبور کر دیا۔

لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو برانڈ نیو گاڑی “ٹویوٹا ریوو” تحفے میں دی گئی ہے۔
بدھ کے روز لاہور قلندرز کی جانب سے تقریب کا آغاز کی گیا جس میں باقاعدہ طور پر شاہین شاہ آفریدی کو گاڑی کی چابی تحفے میں دی گئی۔
قیمتی تحفہ دینے پر شاہین شاہ آفریدی نے مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اونر اور مینجمنٹ کو تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ سال بہت ہی اچھا ثابت ہو رہا ہے، پہلے ہم ایونٹ جیت گئے اور اب گاڑی بھی مل گئی۔
PSL staff @lahoreqalandars items model new automobile to Shaheen Shah Afridi to acknowledge and recognize his companies to LQ and Pakistan staff. pic.twitter.com/iwQVWre4I3
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) June 15, 2022
ساتھ ہی شاہین شاہ نے نوجوانوں کو بھی اہم پیغام دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کو یہی پیغام دوں گا کہ محنت کو نہ چھوڑیں، اپنی باری کا انتظار کریں۔ قلندرز آپ کو یوں ہی موقع فراہم کرتا رہے گا۔
واضح رہے شاہین شاہ آفریدی کو دی جانے والی گاڑی کی قیمت تقریبا 79 لاکھ روپے سے 97 روپے تک ہے، جن میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی مختلف قیمتیں ہیں۔