شاہدرہ: اکبری گیِٹ میں پولیس نے لاکھوں مالیت کی پتنگیں اور چرخیوں کو تلف کر دیا

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے احسن اقدام، اکبری گیِٹ میں پولیس نے لاکھوں مالیت کی پتنگیں اور چرخیوں کو تلف کر دیا۔

تلفی مال میں 50 ہزار پتنگیں، 5 ہزار ڈور کے پنے اور 4000 چرخیاں گڈی پیپر شامل ہیں۔سٹی ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے کڑوروں مالیت کا سامان برآمد کیا۔ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق پتنگوں کو پانی پھینک کر ضائع کیا گیا، تمام تر سامان کو عدالتی احکامات کی روشنی میں تلف کیا گیا ہے۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اپناتے ہوئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، پتنگ بازی کے حوالہ سے بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں، رواں سال سٹی ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف 315 مقدمات کا اندراج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button