
موسلا دھار بارشوں اور اس کے سبب آنے والے سیلابوں کو آج کے دور میں موسمیاتی تغیر سے جوڑا جارہا ہے۔
لیکن برطانیہ کی یونیورسٹی آف رِیڈنگ اور محمکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے کچھ نیا نہیں ہے۔ بلکہ وِکٹوریا دور کے ڈیٹا کے دوبارہ سامنے آنے کے بعد معلوم ہواہے کہ اس دور میں آج کے دور سے زیادہ موسلا دھار بارشیں ہوئیں تھیں۔تقریباً 200 سال پُرانے بارشوں کے لاکھوں ارکائیو ریکارڈ کو کووڈ لاک ڈاؤن کے درمیان ہزاروں رضاکاروں نے ’رین فال ریسکیو‘ پروجیکٹ کے تحت بچایا۔یہ ریکارڈ وِکٹورین دور میں پورے برطانیہ اور آئرلینڈ میں بارشوں کی پیمائش کرنے والے آلات سے درج کیے گئے تھے۔ڈیٹا میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں سب سے خشک ترین سال 1855 تھا جبکہ نومبر 1852 جنوبی انگلینڈ کے بڑے حصوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ تر مہینہ تھا۔یونیورسٹی آف رِیڈنگ میں کلائمیٹ سائنٹسٹ پروفیسر ایڈ ہاکنس کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے اس پروجیکٹ پر ردِ عمل دیکھنے کے بعد وہ حیران ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈز کے اندراج کے لیے تقریباً 10 کروڑ کِی اسٹروکس کی ضرورت تھی، جس کام کے متعلق ان کا خیال تھا کہ مہینوں میں ہوگا وہ دنوں میں ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام رضا کاروں کا شکریہ۔ اب ان کے پاس 1836 تک بارشوں کا تفصیلی ریکارڈ ہے۔ Adsence Ads 300X250