شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ اور ش لیگ کا بیانیہ ایک دوسرے سے متصادم ہے، ایک بھائی ایک بولی بولتا ہے اور لندن فرار ہونے والا بھائی دوسری چچا اور بھتیجی کے درمیان بھی کھلی جنگ جاری ہے۔حسان خاور نے کہا کہ جہاں چچا ہوتا ہے وہاں بھتیجی نہیں جاتی اور جہاں بھتیجی جاتی ہے وہاں چچا غائب ہوتا ہے، حمزہ شہباز پہلے اپنی اور اپنے والد کی منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی ”نام نہاد شرافت“ سے قوم بخوبی آگاہ ہے، شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دا رہے، پاکستان سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں اسی خاندان نے بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جعلی ادویات کی بنا پر سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا لیکن نام نہاد خادم اعلیٰ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔حسان خاور نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز کے والد اور عطا تارڑ کے نام نہاد لیڈر کے دور میں معصوم زندگیوں کو سرعام گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، شہبازشریف ش نہیں بلکہ شرمناک لیگ کے ہیڈ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کے کرتوت قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی شکست کے بعد شہبازشریف کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے، کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے سیاست کرنا اس جماعت کا وطیرہ ہے۔حسان خاور نے کہا کہ نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی ہے، یہ وائرس زدہ اپوزیشن آئندہ بھی روتی رہے گی، اہم قومی ایشوز پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگدل ٹولے نے پہلے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب ڈینگی کی وباء پر بھی اپوزیشن اپنی قابل مذمت حرکتوں سے باز نہیں آئی۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 + 18 =

Back to top button