شعیب اختر پھر سے کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر  شعیب اختر کی حالیہ پوسٹ نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  شعیب اختر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی کرکٹ کِٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس کی شرٹ پر 14 نمبر درج ہے۔ View this publish on Instagram

A publish shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

سابق فاسٹ باؤلر  اپنے کرکٹ کے دنوں میں بھی  14 نمبر والی جرسی ہی پہنتے تھے۔شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دوبارہ سے 14 نمبر کی شرٹ پہننے کا وقت آگیا ہے۔شعیب اختر  نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ یہ کِٹ کب پہنیں گے تاہم اُن کی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔شعیب اختر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔شعیب اختر کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ شعیب اختر سے یہی سوال کررہے ہیں کہ آخر وہ کب اور کس ٹورنامنٹ میں یہ کِٹ پہنیں گے۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 × two =

Back to top button