شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ میں نے توڑا، محمد سمیع کا دعویٰ

پاکستان کے سابق بولر محمد سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک میچ کے دوران انہوں نے شعیب اختر کی تیز گیند کو ریکارڈ دو مرتبہ توڑا تھا۔پاکستانی میڈیا کے مطابق محمد سمیع نے کہا کہ شعیب اختر کا 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے کا ریکارڈ میں نے جس میچ میں دو مرتبہ توڑا ، اس میچ  میں اسپیڈ گن کام نہیں کر رہی تھی۔پاکستان نے کئی لیجنڈری فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں جنہوں نے گزشتہ چند دہائیوں میں کھیل پر غلبہ حاصل کیا۔وسیم اکرم اور وقار یونس کی لیجنڈری جوڑی نے 90 کی دہائی تک بیٹنگ لائن اپ کو ستایا، جب کہ شعیب اختر کی تیز رفتار نے 2000 کی دہائی تک اپوزیشن کو ختم کردیا۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے تیز بولرز جیسے محمد سمیع، محمد آصف اور محمد عامر سمیت دیگر نے پاکستان کے لیے متاثر کن کارکردگی پیش کی ہے۔ین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز ترین ڈیلیوری کا ریکارڈ اختر کے پاس ہے جو انہوں نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کی تھی، اسپیڈ گن پر اس ڈیلیوری کی اسپیڈ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔تاہم، سمیع نے اب دعویٰ کیا ہے کہ اس نے میچ کے دوران دو مواقع پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو عبور کیا ہے، اور یہ کہ ان کی رفتار اختر سے بہتر تھی۔محمد سمیع نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ تھا جہاں میں نے 162 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 164 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دو گیندیں کیں۔ لیکن مجھے بتایا گیا کہ بولنگ مشین کام نہیں کر رہی تھی، اس لیے انہیں شمار نہیں کیا گیا.سابق پاکستانی باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ جن بولرز نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کے نشان سے آگے بڑھے وہ صرف منتخب مواقع پر ایسا کر پائے ہیں۔ مزید پڑھیں2 hours agoرمیز راجہ کو عمران خان کی حکومت کے ساتھ مستعفی ہو جانا چاہیے تھا،عاقب جاوید

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان…

2 hours agoسی ایس کے کی کمان دھونی کے ہاتھوں میں، سابق بھارتی کھلاڑی کی اہم پیشنگوئی

سابق بھارتی کھلاڑی سے کمنٹیٹر بنے دیپ داس گپتا کا خیال ہے…

4 hours agoآئی پی ایل 2022: رشی دھون نے ماسک پہن کربولنگ کیوں کی؟

رشی دھون پیر (25 اپریل) کو پنجاب کنگز  کے لیے جاری انڈین…

5 hours agoنئے ٹیلینٹ کی فٹنیس کو جونیئر لیگ سے خطرہ،سلمان بٹ کا انتباہ

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے  کہا ہے کہ…

5 hours agoعالمی فٹ بال کے سب سے طاقتور ’سپر ایجنٹ‘ انتقال کر گئے

دُنیائے فٹ بال کے مہشور و معروف اور ہائی پروفائل کھلاڑیوں کے…

5 hours agoپی سی بی کا خواتین لیگ کو فروغ دینے کے لئے پی ایس ایل کو استعمال کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے خواتین کی لیگ کے افتتاحی…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fourteen − ten =

Back to top button