شعیب اختر کے مسائل سُن کر بہت اچھا لگا،شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اُنہیں شعیب اختر کے مسائل سُن کر بہت اچھا لگا۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر  شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسئلے ہیں جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا شکریہ ادا کیا ہے۔Buhut Shukria Shoaibi! Aapke mun se itna sara sach buhut acha laga 😂 And nice to see you my buddy, you look match hope your knees proceed to help you 🙂 https://t.co/iduSTaRUNB

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 16, 2021

شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ سُن کر بہت اچھا لگا۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ میرے دوست! آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی مزید  کہا کہ آپ فٹ نظر آتے ہیں، اُمید ہے آپ کے گھٹنے آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی اُن سے زیادہ بہتر نظر آتے ہیں، دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی میں اُن سے زیادہ دور تک شاٹ مارنے کی صلاحیت ہے۔اشعیب اختر  نے کہا تھا کہ تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی کے پاس مجھ سے زیادہ شہرت ہے اور آخری مسئلہ یہ ہے کہ اُنہیں آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ شاہد آفریدی کے سر پر اُن سے زیادہ بال ہیں۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

12 + nine =

Back to top button