شعیب ملک سب سےزیادہ ٹی20 ٹائٹلز کا ریکارڈ توڑنے کےقریب

ٹی20 کرکٹ میں اپنی ٹیمز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹائٹل جتوانے والے کرکٹرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک تیسرے نمبر پر آگئے۔سری لنکن ڈومیسٹک لیگ میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا کنگز نے محمد عامر اور محمد حفیظ کی گال گلیڈی ایٹرز کو 23 رنز سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ملک کی ٹیم جافنا کنگز نے 201 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل گال گلیڈی ایٹرز کے سامنے رکھا، فائنل میچ میں ملک نے 11 بالز پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی جبکہ تین اوورز میں محض 12 رنز دئیے تھے۔ٹی20 کرکٹ میں سب سےزیادہ ٹائٹل اپنی ٹیمز کو جتنوانے والوں کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے ڈاوئن براوو 16 ٹائٹل کے ساتھ سرفہرست ہیں، کیریبین آل راؤنڈر کیرون پولاڈ 15 جبکہ شعیب ملک 14 ٹائٹل جتوا چکے ہیں۔دوسری جانب 2 جنوری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں شعیب ملک پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں وہ انہیں ٹائٹل جتوانے کےلیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button