شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل کے قریب  

پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے قومی آل راؤنڈر شعیب ملک  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک ان دنوں پاکستان کی نمائندگی سے زیادہ غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں اور وہ متعدد لیگز میں ٹیم کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔حال ہی میں شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوایا اور یوں وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ٹائٹل کے ساتھ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جب کہ عالمی طور پر وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔سب سے زیادہ ٹی ٹوئںٹی ٹائٹل جیتنے والے کپتان کی بات کریں تو ابتدائی دونوں نمبروں پر کیریبین کھلاڑی ڈیوئن براؤ اور کیرون پولارڈ دکھائی دیتے ہیں جو بالترتیب 16 اور 15 ٹائٹل کے ساتھ شعیب ملک سے آگے ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں جافنا اسٹالینز نے شعیب ملک کی قیادت میں تھسارا پریرار کی گال گلیڈی ایٹرز کو 53 رنز سے شکست دی جب کہ شعیب ملک نے فائنل میں آل راؤنڈر کھیل پیش کرتے ہوئے بیٹنگ میں 46 رنز بنانے کے بعد 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button