شمالی وزیرستان:میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملے میں  4جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کیا گیا۔خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب ، لانس نائیک سجاد ، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاک فوج دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

13 + one =

Back to top button