شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ، 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے عمومی علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور، نائیک شعیب  اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ مزید پڑھیں3 minutes agoلاہورہائیکورٹ؛ پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

لاہورہائیکورٹ نے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر…

8 minutes agoکوہاٹ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے کچی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس…

25 minutes agoلاہور، ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم کی جانب سے ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع…

36 minutes agoپنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی لارج اسکیل اسسمنٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے اسکولوں میں لارج اسکیل اسسمنٹ کیلئے ترمیم شدہ…

39 minutes agoامپورٹڈ حکومت کوئی کام خود کرے گی یا صرف عمران خان دور کے مکمل منصوبوں کا افتتاح کرے گی، اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ امپورٹڈ…

41 minutes agoملک میں 15 ماہ بعد پہلے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر وزیراعظم کا اظہار تشویش

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں 15 ماہ بعد…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

14 − 5 =

Back to top button