
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد علی،مطیع اللہ،محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔ Adsence Ads 300X250