
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ ایک پارک میں جھولا گرنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے سربندکی کے مقام پر ایک پارک میں عید الفطر کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کیلئے آئی ہوئی تھی۔ڈی پی او میرانشاہ کے مطابق پارک می جھولا گرنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، جسے بنوں منتقل کیا جارہا ہے۔انتظامیہ نے جھولا گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔