شکریہ پشاور: عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے جلسے کی تصاویر شئیر کر دیں

وزارت اعظمی سے برطرف ہونے کے بعد سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے واپس عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے ان کا پہلا جلسہ گزشتہ رات پشاور میں ہوا، جہاں عمران خان نے اپنی عوامی پاور شو کی۔

پشاور جلسہ گار میں لوگوں کی بڑی تعداد عمران خان اور ان کے بیانیہ کا ساتھ دینے جلسہ گاہ پہنچے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما بھی پشاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسے کی تصویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل اکاونٹس پر شئیر کر رہے ہیں۔

عمران خان کے فی فیس بک آفیشل اکاونٹ پر بھی ان کی جلسہ گاہ میں خطاب کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی گئی۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کی پشاور جلسہ گاہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا شکریہ پشاور! آج پشاور کے خوددار اور محبِ وطن شہریوں نے بیرونی سازشوں کے آلہ کار بننے والے عناصر کو واضح پیغام دے دیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ھے اور ہمیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور ہے۔ پاکستان زندہ باد!

شکریہ پشاور!

آج پشاور کے خوددار اور محبِ وطن شہریوں نے بیرونی سازشوں کے آلہ کار بننے والے عناصر کو واضح پیغام دے دیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ھے اور ہمیں ھے۔

پاکستان زندہ باد!

— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 13, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پشاور میں اس سے بڑا جلسہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ فخر ہُوا اتنے بڑے جلسے سے خطاب کر کے۔ شکریہ پشاور، قوم جاگ گئی ہے۔الحمدللّٰہ۔ قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے

قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے:@ImranKhanPTI

pic.twitter.com/y9y61gbGHS

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 13, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پشاور جلسے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا عرش والے میری توقیر سلامت رکھنا۔۔۔۔ فرش کے سبھی خداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں۔

عرش والے میری توقیر سلامت رکھنا۔۔۔۔ فرش کے سبھی خداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں #پشاورجلسہ pic.twitter.com/bcGwCKmFQF

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 13, 2022

فواد چوہدری نے امریکی ماہر معاشیات اسٹیو ہینک کی ٹوئٹ بھی ری شئیر کی، جس میں انہوں نے بھی جلسہ گاہ کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستانی عوام کی بڑی تعداد عمران خان کی برطرفی پر سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

Tens of hundreds of individuals have taken to the streets in KPK, one of many 4 provinces of Pakistan, to protest in opposition to the removing of Imran Khan. The media has been threatened w/ “serious consequences” if it continues to report on the protests. Take a lookpic.twitter.com/5YIHJUemLf

— Steve Hanke (@steve_hanke) April 13, 2022

رہنما شہریار آفریدی نے بھی اے میرے خیبر پختونخواہ کے غیور باسیوں! آج اپ نے وفا نبھانے کا عملاً ثبوت دے دیا۔ سلام ہے آپ کی قومی غیرت کو اپ کی خداری کو۔

اے میرے خیبر پختونخواہ کے غیور باسیوں! آج اپ نے وفا نبھانے کا عملاً ثبوت دے دیا۔

سلام ہے آپ کی قومی غیرت کو اپ کی خداری کو۔ #BehindYouSkipper pic.twitter.com/lXUdswHzNl

— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) April 13, 2022

مراد سعید نے بھی شکریہ پشاور کے کیپشن کے ساتھ کئی ویڈیوز شئیر کیں۔

شکریہ پشاور pic.twitter.com/Q3wGWYPCrZ

— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) April 13, 2022

حماد اظہر نے جلسہ گاہ میں عوام کے جم غفیر کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قوم اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ یہ تھمے گی نہیں۔ یہ بڑھتی چلی جائے گی۔

یہ قوم اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ یہ تھمے گی نہیں۔ یہ بڑھتی چلی جائے گی۔

#امپورٹڈ_گورمنٹ_نامنظور pic.twitter.com/OidoB5pfah

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 13, 2022

فیصل جاوید نےلکھا کہ ماشاءاللہ پشاور کا اپنے لیڈر عمران خان کا شانداراستقبال کیا، جہاں تک نظر جاتی ہے، لوگ ہی لوگ ہیں، پاکستان کی عوام کا مطالبہ ، فوری انتخابات۔

جہاں تک نظر جاتی ہے – لوگ ہی لوگ ہیں –

پاکستان کی عوام کا مطالبہ – فوری انتخابات #امپورڈیڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/K9GIo6GhVF

— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 13, 2022

علی  حیدر زیدی نے لکھا کہ پیشاور کی غیرتمند عوام کو سلام! اور ساتھ جلسہ گاہ کی ڈرون سے لی گئی فوٹیج شئیر کی۔

پیشاور کی غیرتمند عوام کو سلام!#عمران_ترے_جان_نثار_بے_شمار_بے_شمار

pic.twitter.com/BJvu4enwSC

— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 13, 2022

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eighteen − 1 =

Back to top button