شہبازگل کو موٹروے پرپیش آنےوالے حادثے کی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف نے رہنما تحریک انصاف شہبازگل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔وزیراعظم نے شہبازگل سمیت تمام زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے کے تحقیقات کرکے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔خیال رہے کہ آج لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر گاڑی الٹنے سے زخمی ہوگئے۔ شہباز گل کے مطابق پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکرماری۔۔ اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی میں صرف شہباز گل اور ڈرائیور ہی موجود تھے۔شہباز گل نے ٹویٹر پرجاری پیغام میں کہا کہ ان کی گاڑی کو منصوبے کے تحت ہٹ کیاگیا۔ قاتلانہ حملہ کروانے والے جان لیں کہ خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

12 + 16 =

Back to top button