شہباز حکومت کو اس ملک میں تسلیم کرنے کو کوئی تیار نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کو اس ملک میں تسلیم کرنے کو کوئی تیار نہیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پر ہم تیاری میں ہیں، اس ملک میں عمران خان کی کال پر انقلاب آسکتا ہے، دنیا دیکھے گی عوام کا سمندر ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم اس ملک میں امن اور انتخاب چاہتے ہیں خانہ جنگی نہیں، قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں،عمران خان چین سے نہیں بیٹھے گا، عوامی مسلم لیگ اس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہیں پڑتے ایک دوسروں کے جنازے نہیں پڑھتے، ہمیں  پتہ ہے باپ کا باپ کون ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی پر پاپندی نہیں لگ سکتی، ہم ان کو کہتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ہے جبکہ ان کی کابینہ میں بھی زیادہ تر وزیر مجرم ہی ہیں۔شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ ہے ، ملک کا وزیر اعظم کہہ رہا ہے مجھے تاریخ دو میں ملک کا وزیراعظم ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کہتا تھا کہ ن سے ش نکلے گی تو لوگ مزاق اڑاتے تھے، یہ دو ووٹوں کی حکومت ہے جبکہ یہ سامراجی سازش کی حکومت ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں ، دل میں ایک ہی سوال ہے کہ ان کو کس نے اکھٹا کیا جبکہ ایسی جمہوریت عوام کو  تسلیم نہیں جس پر فرد جرم لگ رہی ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں جھاڑو پھرنے والا ہے، یہ 18پارٹیاں داتا دربار میں رات کو اکھٹی ہوئی ہیں جبکہ لوگوں کی آنکھوں میں نفرت کا بارود بھرا ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اگر16ارب کو مقصود چراسی وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے تو ملک کا اللہ حافظ ہے، 31 مئی سے قبل انتخاب کی تاریخ دی جائے ، قوم نے ٹھپہ لگا دیا ہے نواز شریف کو تسلیم نہیں کریں گے۔ مزید پڑھیں23 minutes in the past’عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں‘

مریم نواز نے کہا ہے کہ دیدہ دلیری عدالتوں کا تمسخر اڑانا…

17 minutes agoگورنر پنجاب نے صدر پاکستان کے خط کا جواب دے دیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان کے خط کا جواب…

19 minutes agoپاکستان تمام شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،حنا ربانی کھر

حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شورش زدہ علاقوں…

30 minutes agoیوم القدس ریلی، پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

29 اپریل 2022 بمطابق 27 رمضان المبارک 1443 ہجری بعد نمازِ جمعہ…

31 minutes agoصادق سنجرانی مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ…

32 minutes agoہمارا ٹاگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی و ترقی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا ٹاگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × 5 =

Back to top button