شہباز شریف پچھلے 30 سال کے توشہ خانہ کی لسٹ جاری کریں، کامل علی آغا

مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چیلنج کرتاہوں پچھلے 30 سال کے توشہ خانہ کی لسٹ جاری کی جائے بہت کچھ نکلے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان تو شاید بچ جائیں لیکن دونوں بڑی جماعتوں کے سربراہ نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کئی رہنماوں نے تو بغیر کچھ دیے چیزیں گھر لے گئے ۔ کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلی پرویز الہی بنیں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) رانا تنویر نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحفہ خریدنا جرم نہیں، تحفہ بیچنا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  توشہ خانہ سے ادائیگی کے بعد تحفہ لینا جرم نہیں تحفہ لیکر بیچ دینا جرم ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

one × two =

Back to top button