شہباز شریف کیخلاف اپنوں کی ہی محاذآرائی،فواد چوہدری نے تہلکہ انگیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہنوازشریف اور مریم، شہباز شریف کے خلاف محاذ بنانا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاہے کہ حکومت کو ہم نہیں گرا رہے وہ اپنے بوجھ سے خود گررہی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بین الاقوامی سازش سے حالات خراب ہو رہے ہیں،ن لیگ میں ہمیشہ سے ایک بھائی پرو اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب ہو جاتا ہے۔تحریک انصاف کے رہنماکا کہنا تھا کہ بلاول اور شہباز شریف عدلیہ کے خلاف مہم میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے کام پر دھیان دیا ہوتا تو روپیہ اتنا نہ گرتا۔ وفاقی حکومت قبل از وقت انتخابات کی بات کرے ، اگر انتخابات کی بات نہیں ہوتی تو وفاقی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button