
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پرحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حکومتی ناراض ارکان کی تعداد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر شریک تھے۔
Adsence Ads 300X250