شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ: وزیراعظم کا نوٹس، تحقیقات کرانے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ، سابق معاون خصوصی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔

انہوں نے ڈاکٹر شہباز گل اور ان کے ہمراہیوں کے زخمی ہونے پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں وہ زخمی ہوئے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five × four =

Back to top button