شہرقائد میں سمندربپھرگیا، ہاکس بے میں طغیانی،پانی گھروں میں داخل

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مون سون کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔ذرائع کےمطابق مون سون کے باعث سمندر اس وقت بپھرا ہوا ہے اور ہاکس بے میں طغیانی آگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کی اطلاع کی وجہ سےکسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سمندر میں اونچی لہروں کا پانی آبادی میں داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

2 × three =

Back to top button