شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صبر اور برداشت کی علامت تھیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صبر اور برداشت کی علامت تھیں۔آصف زرداری نے برداشت اور رواداری کے عالمی دن پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو برداشت اور رواداری سے بھرپور معاشرے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے فرمایا تھا مشکلیں برداشت کرنی پڑتی ہیں، مشکلات کا مقابلہ صبر اور برداشت سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صبر اور برداشت کے لیے جمہوریت کی مضبوطی ضروری ہے اور پیپلز پارٹی ملک میں صبر اور برداشت سے بھرپور معاشرے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ جنت اعمال سے ملے گی، اپنی دھرتی کو جنت بنانے کے لیے صبر اور برداشت کی ضرورت ہے۔دوسری طرف سابق صدر نے مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر آصف علی زرداری سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اور دونوں کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال پر بات چیت بھی ہوئی۔آصف زرداری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے درمیان آج ملاقات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

 

 

Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

2 × three =

Back to top button