شیریں مزاری گرفتاری!سیکرٹری قومی اسمبلی سے 7 جولائی تک رپورٹ طلب

شیریں مزاری کی گرفتاری کی انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری قومی اسمبلی سے 7 جولائی تک رپورٹ طلب کر لی۔

شیریں مزاری کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ 4 جون کو انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، کمیشن سے متعلق ابھی کچھ نہیں ہوا نہ ہمیں بلایا گیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم کمیشن کو سپروائز نہیں کر سکتے ان کو اپنا کام کر دیں، عدالت کی رائے ہے کہ کارروائی قانونی پراسس کے مطابق نہیں تھی، اگر آپ کا کوئی اعتراض مستقبل میں ہو تو دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں، کیا اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کوئی رپورٹ آئی ہے؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے کہا کہ ابھی کوئی رپورٹ نہیں مجھے نہیں دی گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ علی وزیر ابھی جیل میں ہیں وہ بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں، جب یہ حکومت میں تھے اس وقت ممبران اسمبلی کو خوشی خوشی اندر کر دیتے تھے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت کی حدود سے اس قسم کے ہونے والے واقعات کی کوئی تحقیقات ہوئی ہیں؟  اس عدالت کی حدود میں صحافیوں کو بھی اٹھایا گیا کیا ان کی آج تک تحقیقات ہوئیں؟

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three + eighteen =

Back to top button