صبرکرو، میرا لیڈر عمران خان پھر آئے گا !علی محمد خان کی آخری تقریر کو عوام نے سچ کر دکھایا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کےبعد قومی اسمبلی میں رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کی جذبات سے بھری آخری تقریر کے پھر چرچے ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی آخری تقریر کو عوام نے سچ کردکھایا۔ضمنی انتخابات میں عوام نے پنجاب کوعمران خان کے حوالے کردیا، علی محمد خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد حکومتی بینچز پر اکیلے کھڑے ہوکر جذبات سے بھری تقریر کی تھی۔جس میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا تھا کہ صبرکرو، میرا لیڈر آئے گا اور عوام اسے دو تہائی اکثریت سے لے کر آئیں گے۔رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے خطاب کے شروع میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے اور خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five × two =

Back to top button