صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی جی اسلام آباد کو سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے آئی جی اسلام آباد کو سخت ہدایات جاری کر دیں کہا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ وفاقی پولیس نے بھی گھروں کے باہر احتجاج سے باز رہنے کی وارننگ دیدی۔وزیراعظم کی ہدایت پر مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور شہباز شریف کا یہ پیغام پہنچایا کہ صحافیوں اور ان کےاہلخانہ کو ہراساں کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ، قانون ہاتھ میں لینے والوں سےکوئی رعایت نہ کی جائے۔ آئی جی نے یقین دلایا کہ  وہ معاملات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ، وزیراعظم کے حکم پر عمل کرائیں گے۔اسلام آباد پولیس نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے احتجاج ہر شہری اور جماعت کا حق ہے لیکن گلیوں ، گھروں کے باہر احتجاج کر کے فیملیز کو ہراساں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی ، قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two + eighteen =

Back to top button