صرف ایک کپڑا دھونے والی چھوٹی واشنگ مشین

ضرورت ایجاد کی ماں ہے یہی وجہ جب بھی کسی شے کی ضرورت محسوس کی گئی ایجاد کرلی گئی ایسی ہی ایک چھوٹی سی مشین بنائی گئی ہے جس میں کم سرف اور کم پانی میں ایک جوڑا بھی دھو یا جاسکتا ہے۔

اس واشنگ مشین کے پیچھے کے جو سوچ کار فرما ہے وہ یہ ہے کہ ایک جوڑا میلا ہواور اسے ہی پہن کر جانا ہوتومشکل ہوجاتا ہے کیونکہ گھروں میں اکثر تمام میلے کپڑوں کو ایک ساتھ جمع کر کے مشین میں دھویا جاتا ہے تاکہ پانی، وقت، سرف اوربجلی کو بچایا جاسکے۔ دوسری صورت میں اگر آپ کہیں سیاحتی مقام پر گئے ہو اور وہاں میلے کپڑوں کو دھونے کی ضرورت پیش آجائیں تب بھی آپ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کا سوچتے ہیں کہ ان کپڑون کو کیسے دھویا جائے۔تاہم اب اس مشکل کا حل تلاش کر لیا گیا ہے اور وہ ہے پورٹ ایبل مشین، یہ مشین کس طرح کام کرتی ہے اور اس کی قیمت کیا ہے۔اس حیرت انگیز مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا ٹب تہہ کر کے رکھا جاسکتا ہے اور تہہ ہونے کے بعد یہ ایک بلکل ایک ٹرے کی شکل اختیار کر لیتا ہے، واضح رہے کہ ٹب کے نچلے حصے میں ایک مشین لگائی جاتی ہے جو 220 وولٹ پر بھی آسانی چل جاتی ہے۔ اس چھوٹے سے ٹب میں ایک وقت میں ایک قمیض یا بچو کو ایک دو کپڑے دھوئے جاسکتے ہیں۔اس چھوٹی سی واشنگ مشین کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں یو ایس بی کی طرح کا تار نصب ہے جس کی مدد سے اسے مابائل کے چارجر یہاں تک کہ پاور بینک سے منسلک کر کے بھی چلائی جاسکتی ہے۔قیمت کتنی ہے؟اس پوٹیبل مشین کی باڈی پلاسٹک اور ربر کی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جلدی خراب نہیں ہوتی اور نہ ہی لیک یا زیادہ گندی ہوتی ہے۔ اس مشین کی قیمت 2500 اور ٹب کے ساتھ پورا سیٹ 5500 میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fourteen − 13 =

Back to top button