صرف 41 منٹ کاچارج مسلسل 15 گھنٹے ویڈیوز دیکھنے کیلئے کافی؛ چینی کمپنی کا سستا ترین فون

شیاؤکے ذیلی برانڈ پوکو نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس میں کم بجٹ میں بہترین فیچرز اور لمبا بیٹری بیک اپ دینے والا موبائل فون پیش کردیا ہے۔ پوکو ایکس 4 پرو فائیو جی کے نام سے متعارف کرائے گئے اس فون کو کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن 695 ایس او سی چپ سیٹ اور 108 میگا پکسلزکیمرے کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔پوکو کے اس ماڈل میں 6.67 انچ فل ایچ ڈی ایملوڈ ڈسپلے، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ  کے ساتھ 360ہرٹزکا ٹچ سیمپل ریٹ دیا گیا ہے، جو کہ 1080×2400 پکسلز ریزولیشن کے ساتھ اچھے نتائج دیتا ہے۔پوکو ایکس 4 پرو فائیو جی میں 6 سے 8 جی بی کی ریم دی گئی ہے۔ جسے ڈائنامک ریم فیچر کی مدد سے 11 جی بی  تک بڑھا سکتے ہیں۔فون میں 128 جی بی اور256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 1 ہزار جی بی (ایک ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتا ہے۔پوکو ایکس 4 پروفائیو جی میں تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مرکزی کیمرا 108 میگا پکسلز، سیکنڈری کیمرا الٹرا وائیڈ اینگل کے ساتھ 8 میگا پکسلز اور تیسرا کیمرا میکرو لینس کے ساتھ 2 میگا پکسلز کا دیا گیا ہے۔

(*15*)سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے فرنٹ پر 16 میگا پکسلز کیمرا دیا گیا ہے۔فائیو جی کنیکٹویٹی کے ساتھ این ایف سی، آئی آر بلاسٹر سے لیس پوکو ایکس 4 پرو فائیو جی میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو کہ 67 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ جو کہ 8 منٹ میں 30 فیصد، 22 منٹ میں 70 فیصد اور 31 منٹ میں 90 فیصد چارچ کردیتی ہے۔پوکو ایکس 4 پرو فائیو جی کی بیٹری کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار سو فیصد چارج ہونے کے بعد استعمال کنندہ کو مسلسل 15 گھنٹے تک ویڈیو دیکھنے کا اہل بناتی ہے۔پوکو ایکس 4 پرو فائیو جی کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی والے ویریئنٹ کو 299 یورو(53 ہزار پاکستانی) جب کہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ( 62 ہزار پاکستانی) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔پوکو کی جانب سے اس ماڈل کو لیزر بلیک، لیزر بلیو اور نئے پیلے رنگ میں مارکیٹ کیا گیا ہے۔

 (*15*)

(*15*) Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button