ضمنی انتخابات: لاہور میں پی ٹی آئی کارکن سے 200 شناختی کارڈز برآمد،ہرکارڈ پرکتنے پیسے دئیے ،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے فیکٹری ایریا سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سے تقریباً 200 شناختی کارڈز برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پی پی 168 لاہور کی مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لےکر انہیں پیسے دیے۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو نے بتایا کہ ان لوگوں کی ڈیمانڈ تھی اور ہر کارڈ کے عوض پیسے دینے کی ڈیل ہوئی تھی، ڈیل یہ تھی کہ ہر کارڈ پر اتنے پیسے دیں تو ووٹ ڈالیں گے، اس لیے کارڈ اکٹھے کیے تھے کہ ہر کارڈ کے عوض کسی کو 2 اور کسی کو 3 ہزار روپے دینے تھے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eighteen − 7 =

Back to top button