طالبان نے ٹِک ٹاک اور بپ جی گیم پر پابندی عائد کردی

 طالبان حکومت نے افغانستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور پب جی گیم پر پابندی کردی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک اور پب جی گیم کے حوالے سے سخت رد عمل دیا گیا ہے۔طالبان کابینہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو ایپ افغانستان کے نوجوانوں کو سیدھے راستے سے بھٹکا رہی ہیں ،  جس کے باعث وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے انہیں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اس سے قبل افغانستان صدر اشرف غنی نے بھی اپنے دورہ حکومت میں پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سوشل میڈیا کے 40 لاکھ صارفین ہیں جن میں فیس بک سب سے مقبول ہے، تین کروڑ 80 لاکھ کے ملک میں محض 90 لاکھ افراد انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔ٹیکنالوجی صارفین کا تجزیہ کرنے والی ٹیکنالوجی فرم سینسر ٹاور میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 میں پب جی دنیا میں سب سے زیا دہ آمدن کرنے والے گیمز میں سر فہرست رہا۔واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پاکستان سمیت کئی ممالک میں پابندی کا شکار ہوچکی ہے۔ مزید پڑھیں8 minutes agoای کامرس جائنٹ ایمیزون بھی ٹیکس چوری میں ملوث

ٹیکس چوری کوعموماً ترقی پذیرممالک کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا…

27 minutes agoکسی اشتہار کے بنا ٹیسلا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا شماربلامبالغہ ایسے افراد میں کیا جاسکتا…

2 hours agoزوم نے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچربھی شامل کردیے

عالمگیروبا کورونا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھرکوآن لائن…

3 hours agoسیارے زہرہ کا تیزابی ماحول اس کے گھومنے میں کردار ادا کرتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق سیارہ زہرہ کا گاڑھا اور تیزابی ایٹماسفیئر…

3 hours agoبائنینس نے بھی روسی کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک بائنینس نے یورپی یونین کی…

4 hours agoقبل از تاریخ انسان پتھر کی سِلوں پر کیسے تصاویر بناتا تھا؟

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 15 ہزار سال قبل…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 − 2 =

Back to top button