عاقب جاوید نےپی ایس ایل کوآئی پی ایل سےبہتر قرار دیدیا

لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو پچ کنڈیشنز کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) پر سبقت حاصل ہے۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پچز بلےبازوں اور بالرز دونوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں جس کے باعث یہ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہےم اگر ہم اس کے برعکس آئی پی ایل پر نظر ڈالیں تو وہاں فلیٹ پچز ہوتی ہیں جو صرف بلےبازوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں بالرز کےلیے کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں اگر کوویڈ-19 کے کیسز سامنے نہیں آتے اور لیگ پاکستان میں منعقد ہوتی ہے تو ہمیں کراچی اور لاہور میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جبکہ 27 فروری کو ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل7:اسکواڈ میں اضافے کیلئے پِک آرڈر سامنے آگیاپی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور میں منعقد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button