
عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی اور ساتھی کھلاڑی کو بلیک میل کرنے کے جرم میں بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 33 سالہ اسٹرائیکر کریم بینزیما پر میتھیو ولبائنا نامی کھلاڑی کو جھوٹے جنسی ٹیپ میں بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما نے 2015 کے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔عدالت نے کریم بینزیما سمیت ایک اور کھلاڑی کو بھی جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال کے لئے جیل کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ 75000 پاؤنڈز کا خطیر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ فیصلے کے وقت کریم بینزیما عدالت میں موجود نہیں تھے ، مزید چار کھلاڑی بھی اسی جرم میں کریم بینزیما کے ساتھ جیل کی ہوا کھائیں گے۔عالمی مقابلوں میں فرانس کے لئے 13 میچوں میں 9 بار فٹ بال کو جال کے حوالےکرنے والے کریم بینزیما کے کلب ریال میڈرڈ نے بھی عدالتی فیصلے پر لب سی لئے ہیں۔ Square Adsence 300X250