عالیہ بھٹ فٹ رہنے کیلیئے کھانے میں کیا استعمال کرتی ہیں؟ عالیہ نے کی اپنے مداحوں سے آسان اور مزیدار سیکرٹ ریسیپی شئیر۔۔۔ آپ بھی جانئیے

عالیہ بھٹ جو کہ بالی ووڈ کی ایک جانی مانی اداکارہ ہیں اور یقینا آپ سب ہی انھیں جانتے ہونگے اور انکی خوبصورتی کو نہارتے ہونگے، پر کیا آپ جانتے ہیں عالیہ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟ نہیں، تو ہم آپکو بتاتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے عالیہ نے اپنے کچن سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ پہلی بار اپنے کُک کے ساتھ کھانا بناتے نظرآئیں۔ اس ویڈیو میں انھوں نے اپنی من پسند ہلکی پھلکی ڈشز بنائیں، آئیے آپ کو دکھاتے ہیں۔

جیسا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اپنی چھٹی والے دن پہلی بار کچن میں کچھ بنانے آئیں اور اپنے کُک کی مدد سے انھوں نے اپنی پسند اور ڈائٹ کے حساب سے آسان سی میلز بنائیں جیسے کہ چقندر کی سلاد اور چئیا سیڈز (تخم بلنگا) کسٹرڈ جو کہ دیکھنے میں بہت لذیذ معلوم ہورہا تھا۔ اس دوران انھوں نے بتایا کہ وہ کھانے پینے کی بہت شوقین ہیں اور سب سے زیادہ انڈین کھانا پسند کرتی ہیں، اپنی ڈائٹ کے بارے میں عالیہ نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے انھیں میٹھا اچھا نہیں لگتا تھا لیکن اب نہ جانے اُنھیں کیا ہوگیا ہے کہ میٹھے کے بنا گزارہ ہی نہیں ہوتا۔

عالیہ ساتھ ساتھ اپنے ملازمین سے بھی باتیں کرتی نظر آئیں جس میں انھوں نے بتایا کہ انھیں کھانوں میں تڑکہ بہت پسند ہے خاص کر دہی میں اسکے بنا تو وہ دہی کھاتی ہی نہیں ہیں۔ اس ویڈیو میں عالیہ کا رویہ اپنے ملازمین کے ساتھ کتنا دوستانہ تھا یہ یقینا آپ نے بھی نوٹ کیا ہوگا، جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ پردے پر جتنی خوبصورت ہیں اتنی ہی حقیقی زندگی میں خوب سیرت بھی ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

12 − five =

Back to top button