
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کع وزیراعظم عمران خان پر الزام لگانا مہنگا پڑگیا۔
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کو خط لکھا جس میں کہا کہ عامر لیاقت حسین اپنے سوشل اکاؤنٹس سے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف نامناسب بیانات دے رہے ہیں۔خط میں راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین نے آرمی چیف اور وزیراعظم سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے، سوشل میڈیا پر آزادی اظہار کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے ، عامر لیاقت کے خلاف سائبر ایکٹ سیکشن 18٫19 اور 21 کے تحت کاروائی کی جائے۔اس موقع پر راجہ اظہر نے کہا کہ عامر لیاقت اس سے قبل متعدد بار بانی ایم کیو ایم سے وابستگی کا بھی اظہار کرچکے ہیں، عامر لیاقت کے خلاف سائبر ایکٹ سیکشن 18٫19 اور 21 کے تحت کاروائی کی جائے، سوشل میڈیا پر سستی شہرت کیلئے سنسنی پھیلانا خلاف آئین و قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے بیانات سے پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا جارہا ہے، عامر لیاقت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متنازع ویڈیوز کو فوری بلاک کیا جائے۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خطاب نے آج لیاری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے یکجہتی کرنے آئے ہیں، بلاول کو بھی خان صاحب کا ڈائیلاگ یاد ہوگیا ہے، یہ لوگ پاکستان کو دنیا کے بیچنا چاہتے ہیں جب کہ اپوزیشن نے امریکہ کی پالیسی کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بال سے 11 وکٹیں گرادی ، ایک خاتون ایم این اے نے ڈرپ لگائی ہوئی تھی، ان سے پوچھتا ہوں کیسا دیا، بلاول کو اللہ نے موقع دیا تھا کہ لیاری کی خدمت کرے، لیکن لیاری کا دل عمران خان نے جیتا ہے۔راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ ہم فضلو، زرداری، شریف سے نہیں ڈرتے ، ہم گولیاں اور بوریاں دیکھ چکے ہیں، ان کو لگ پتہ جائے گا کہ کراچی کس کا ہے، عامر لیاقت صاحب جہاں سے آپ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں میں مقابلے کے لیے تیار ہوں جب کہ آپ اپنا پستول سنبھال کر رکھیں ہم نے دیکھے ہوئے ہیں۔ Adsence Ads 300X250