عامر لیاقت کی جائیداد کتنی ہے؟ سابقہ اہلیہ بشریٰ نے بتادیا، کس کو کتنا حصہ ملے گا؟

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ان کی جائیداد سے متعلق گفتگو کی ہےسوشل میڈیا پر بشریٰ اقبال کا میڈیا کو دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سابق شوہر کی جائیداد سمیت دانیہ سے خلع پربھی بات کی۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب لوگ ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ سمیت یہ لکھتے ہیں کہ میں بھی کسی جائیداد کے لیے آج یہی کھڑی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عامر نے دوسری شادی کے وقت ہی اپنی ساری جائیداد بیچ دی تھی اور کچھ ایسا نہیں تھا جو بچا ہو، یہ بات میں بتانا نہیں چاہتی تھی لیکن مجھ پر اتنی باتیں کی گئیں کہ مجھے کہنا پڑا۔بشریٰ کا کہنا تھا کہ یہ سب میں عامر کی روح کو سکون پہنچانے کے لیے کررہی ہوں تاکہ انہیں اور میرے بچوں کو بھی سکون ملے جو بے سکون ہیں، پوسٹ مارٹم بنتا نہیں تھا، یہی وجہ تھی کہ میں نے اور بچوں نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔دانیہ کی عامر لیاقت سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کہا کہ دانیہ نے عامر سے شاید سوشل میڈیا کی وجہ سے ہی شادی کی تھی، شادی کے بعد دانیہ کو مقبولیت بھی ملی اور پیسہ بھی ملا، شادی سے پہلے دانیہ کو کون جانتا تھا، شادی کے وقت بھی دانیہ کا اسٹیٹس دیکھا جس میں تھا کہ ان کا خواب ہے کہ ان کے ایک ملین فولوور ہوں، 6 جون کو عامر نے اپنے وکیل کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں عدالت خلع کی ڈگری جاری کردے۔انہوں نے مزید کہا کہ طوبیٰ اور دانیہ نے شادی کے بعد ایک نام بنایا اور یہ سب کے سامنے ہے لیکن اگر یہ چیز یہی تک رہتی تو ٹھیک تھا مگر ان سب نے عامر کو ذہنی طور پرپریشان کیا جس کے بعد وہ ڈپریشن میں چلے گئے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fifteen + sixteen =

Back to top button