عام سلائی مشین کو چھوڑیں ۔۔ اب نہ پیکو کروانے کی فکر نہ اوورلاک کی ٹینشن، جانیے اس ایک سستی مشین سے پیکو کے علاوہ اور کون سے 5 کام کیے جا سکتے ہیں؟

کپڑے سینے والی سلائی مشین تو ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے جس سے صرف کپڑے سلائی کئے جاسکتے ہیں لیکن اب آپ کو بازار میں تیرہ ہزار سے پندرہ ہزار روپے میں ایک ایسی شاندار اور ملٹی ورک کرنے والی مشین مل جائے گی جس سے کپڑوں پر اوورلاک، تین مختلف قسم کی کڑھائی، پائنچوں پر نقش و نگار اور دوپٹے پر پیکو بھی ہوسکتی ہے۔

اس مشین سے آپ بیک وقت چار سے پانچ دھاگے لگا کر ملٹی کلر میں سلائی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اُوون کا دھاگہ استعمال کرتے ہوئے تکیوں کے کوور یا چادروں پر نقش و نگاری کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی بآسانی ہوسکتی ہے۔ اس مشین کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو آپ ایک دن میں ہر وقت استعمال نہیں کرسکتے بلکہ کچھ گھنٹوں کا مقررہ وقت ہوتا ہے جس میں استعمال کرنی ہوتی ہے کیونکہ زیادہ چلنے سے یہ جلدی خراب بھی ہو جاتی ہے۔

اس ڈبل مشین کو خریدنے کے لئے آپ صدر یا سلائی مشین کی مارکیٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں جہاں آپ کو مکمل معلومات کے ساتھ بہترین مشین مل سکتی ہے۔ یہ مشین صرف ہلکے کپڑوں پر کڑھائی کرسکتی ہے کسی بھی فوم کے گدے یا تکیے کو نہیں سی سکتی۔

یہ ایک بہترین الیکٹرک مشین ہے جس میں آپ کلا بتھو جیسے ریشمی دھاگے کو بھی آسانی سے سی سکتی ہیں۔ اگر گلوں کی ترپائی کرنی ہو تو اس میں ایک الگ سے پریسر فوٹر ہوتا ہے جس کی مدد سے یہ کام بھی بخوبی ہوجاتا ہے

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five + 10 =

Back to top button