عبدالواحد بنگلزئی کی جگہ عباس علی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بن گئے

عبدالواحد بنگلزئی کی جگہ عباس علی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بن گئے، وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ایونٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک کیربین سرزمین پر کھیلا جائے گا۔ 17سالہ عباس علی کا تعلق پشاور سے ہے، انہوں نے پی سی بی انڈر 19 ون ڈے کپ میں 152 اور انڈر 19 تھری ڈے چیمپئین شپ میں 265 رنز بنائے تھے۔ عباس علی 8 جنوری کو ٹرینیڈاڈ کے لیے روانہ ہوں گے ،انہیں تین روزہ آئیسولیشن کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ  عبدالواحد بنگلزئی کوویڈ 19 وائرس کا شکار ہونے کے باعث انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button