عجیب و غریب انداز میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم میں عجیب و غریب انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد با آسانی شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔کینگروز نے اپنی فتح کے بعد جہاں میدان میں خوب جشن منایا وہیں ڈریسنگ روم میں عجیب و غریب انداز میں جشن منانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم میں جشن منانے کی ویڈیو آئی سی سی کی جانب سے بھی شیئر کی گئی جس میں اپنی فتح پر انتہائی خوش میتھیو ویڈ نے ایک عجیب انداز اپنایا اور اپنا جوتا اتار کر اس میں مشروب پیا۔How’s your Monday going? 😅#T20WorldCup pic.twitter.com/Fdaf0rxUiV

— ICC (@ICC) November 15, 2021

بعد ازاں میتھیو ویڈ کے اس انداز پر ان کے کچھ ساتھی کرکٹرز بھی ان کے ساتھ ہولیے اور ان ہی کے جوتے میں مشروب پیا جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اس عجیب اندازمیں جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 − four =

Back to top button