’عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں‘

مریم نواز نے کہا ہے کہ دیدہ دلیری عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کام نہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی حکم پر حمزہ کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیدہ دلیری عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں، اگریہ باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نپٹنا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں، ان پر سنگین غدارای اور عدالتی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کرانا چاہیے یا ان پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں۔رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب کا آج بھی حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ کا حلف نہ لینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے آج حلف لینے کے حکم پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت  کو بھی صورت حال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آئینی ماہرین نے گورنر کو تمام آئینی نکات پر بریفنگ دی، آئینی ماہرین نے گورنر کو ہائی کورٹ کے آج حلف لینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی حکم کے خلاف تمام آپشنز استعمال کیے جائیں گے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔آئینی ماہرین نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اپنی آئینی حدود سے تجاوز نہیں کر سکتی، صدر مملکت اور گورنر کو عدالت ڈائریکشن نہیں دے سکتی۔ مزید پڑھیں10 minutes agoشہباز حکومت کو اس ملک میں تسلیم کرنے کو کوئی تیار نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کو اس ملک میں…

27 minutes agoگورنر پنجاب نے صدر پاکستان کے خط کا جواب دے دیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان کے خط کا جواب…

29 minutes agoپاکستان تمام شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،حنا ربانی کھر

حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شورش زدہ علاقوں…

39 minutes agoیوم القدس ریلی، پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

29 اپریل 2022 بمطابق 27 رمضان المبارک 1443 ہجری بعد نمازِ جمعہ…

41 minutes agoصادق سنجرانی مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ…

41 minutes agoہمارا ٹاگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی و ترقی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا ٹاگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × four =

Back to top button