عدالت نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویزات پبلک کرنےسے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی بھی خفیہ معلومات پبلک کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تحریری حکمنامے میں قرار دیا ہے کہ توقع ہے وزیر اعظم اپنے حلف کے عین مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں کوئی بھی خفیہ معلومات پبلک نہیں کریں گے۔ عدالت مکمل یقین رکھتی ہے کہ  منتخب وزیر اعظم کی حیثیت میں وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا ہر فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو مد نظر رکھ کر ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کو سیکریٹ دستاویز پبلک کرنے سے روکنے کیلئے درخواست نعیم خان ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ درخواست میں وزیراعظم کے علاوہ سیکرٹری قانون اور سیکرٹری خارجہ کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا بیان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کی خلاف ورزی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button