عدالت کا گلشن کنیز فاطمہ میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے گلشن کنیز فاطمہ میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن کنیز فاطمہ میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایس بی سی اے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ گلشن کنیز فاطمہ غیر قانونی تعمیرات روک دی جائیں۔عدالت نے ایس بی سی اے حکام سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگرغیر قانونی تعمیرات ہیں تو کارروائی کی جائے۔عبدالماجد ایڈووکیت نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ گلشن کنیز فاطمہ میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ سوسائٹی اور متعلقہ تھانے کو آگاہ کر چکے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پلاٹ نمبر 400 ای پر غیر قانونی تعمیرات روکی جائیں۔ سوسائٹی اور ایس بی سی اے کو کارروائی کا حکم دیا جائے۔یہ خبر بھی پڑھیںدوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عائشہ منزل میں واقع گلشن شمیم میں غیر قانونی پورشنز بنانے سے متعلق کیس میں گلشن شمیم ریزیڈنسی ایسوسی ایشن کی دائر درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔عدالت نے  پورشنز بنانے والے بلڈرز کے نام جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے گلشن شمیم ایسوسی ایشن کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گلشن شمیم میں خلاف قانون پورشنز بنائے جا رہے ہیں۔ ایس بی سی اے رہائشی پلاٹس پر پورشنز بنانے پر کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button